بیدر۔26/جنوری۔(محمدامین نواز/ایس او نیوز) کرناٹک کے ضلع شیموگہ کے تعلقہ بھدراوتی کے موضع کلیہال کے سرکاری پرائمری اسکول میں 71ویں جشن یومِ جمہوریہ ہند کا انعقاد عمل میں آیا۔اسکول ہذا کے ایس ڈی ایم سی کے صدر جناب محمد فاروق جامع مسجد کلیہال کے معروف عالمِ دین مولانا صاحب‘ایس ڈی ایم سی کے نائب صدر اراکین کے علاوہ اولیائے طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ایس ڈی ایم سی صدر کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے تعلیمی و ثقافتی مقابلہ جات میں بہتر مُظاہرہ کیا۔قوالی‘ نغمیں پیش کئے۔محترمہ سمینہ صاحبہ نے بطور مہمانِ حصوصی شرکت کرتے ہوئے اسکول ہذا کے طلباء میں نوٹ بُکس اور پین اور پینسل تقسیم کئے۔پروگرام کا آغاز فیضان کی قراء تِ کلام پاک سے کیا گیا۔افتتاحی کلمات اسکول ہذا معلمہ محترمہ حنا کوثر نے پیش کئے۔پروگرام کا اختتام شریمتی سشیلا ٹیچر کے اِظہار تشکر عمل میں آیا۔٭٭٭